؞   ڈی ایم کے سامنے ایس ڈی ایم نے بزرگ کو مارا تھپڑ
۲ اگست/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
نظام آباد (حوصلہ نیوز) : تحصیل دیوس کے دن اپنی فریاد لیکر پہنچے ایک ضعیف کو سہارا کے بجاۓ تھپڑ ملا جس سے ان کا دانت ٹوٹ گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ سراۓ میر تھانہ میں فریدالدین پور کے رہنے والے 92 سالہ پریم ساگر پاٹھک اپنی شکایت لیکر کر تحصیل نظام آباد آۓ تھے ۔ کیونکہ کچھ لوگوں نے ان کی زمین پر جبرا سرکاری خرچہ سے آر سی سی روڈ بنوا لیا تھا جسکہ وجہ سے ان کے گھر میں پانی گھس آتا تھا۔
دوڑ دھوپ کر تھک چکے بزرگ نہ افسران کی من مانی کو دیکھتے ہوۓ انصاف نہ ملنے پر احتجاج کرنے اور خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی جس کی وجہ سے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ کو غصہ آگیا۔ ڈی ایم کو غصہ دیکھ کر ایس ڈی ایم نظام آباد انل کمار سنگھ نے بزرگ کو تھپڑ رسید کردیا جس سے ان کا دانت ٹوٹ گیا اورخون بہنے لگا۔
صورتحال کو دیکھ کر تحصیل میں بھگدڑ مچ گئی۔ ایس ڈی ایم کا کہنا ہے کہ انہوں نے بزرگ کو تھپڑ نہیں مارا ہے۔ وہ ڈی ایم سے بدتمیزی سے بات کر رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے سپاہیوں کے ذریعہ ان کو باہر کردیا۔



0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

4 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.