؞   ماہل میں میڈیکل اسٹور سے ڈیڑھ لاکھ نقدی چوری
۷ جولائی/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
ماہل (حوصلہ نیوز) : اہرولہ تھانہ میں واقع قصبہ ماہل میں بدھ کی رات میں چوروں نے ایک میڈیکل اسٹور سے ڈیڑھ لاکھ روپئے نقد چوری کر لے گئے۔
اطلاع کے مطابق قصبہ میں جونیئر ہائی اسکول کے پاس روپائی پور گاؤں کے رہنے والے فہیم خان ولد محمد سعید کی میڈیکل اسٹور کی دوکان ہے۔ بدھ کی شام کو جب وہ اسٹور بند کرکے گھر جانے ہی والے تھے تبھی مولانا پور کے رہنے والے محمد معظم ولد محمد مشتاق ان کی دوکان پر پہنچے اور رات ہونے کو حوالہ دے اپنے پاس موجود 85 ہزار روپئے دوکان میں رکھ لینے کی درخواست کی۔
فہیم نے معظم کے ذریعہ دی ہوئی رقم کو اپنی 65 ہزار نقدی کے ساتھ رکھ دیا اور دوکان بند کرکے چلے گئے۔ رات میں چوروں نے دوکان کا تالا توڑ کر نقدی غائب کردی۔ اہرولہ تھانہ میں نامعلوم لوگوں کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے لیکن چوروں کا کوئی سراغ نہیں مل پارہا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.