؞   مبارک پور میں گلاب یادو سحری کے لئے جگاتے ہیں سب کو۔
۱ جون/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور(ابوزید/حوصلہ نیوز) : اعظم گڑھ اور اس کے اطراف کے علوقوں کو ہندو مسلم بھائ چارے کے طور پر جانا جاتا رہا ہے لیکن پچھلے کئی دہائیوں سے اس مثال کو بدنام کرنے کی بے جا کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے باوجود بھی مبارک پور کے گلاب یادو ایک نئی مثال پیش کررہے ہیں۔
مبارک پور میں سحری کے لوگوں کو اٹھانے کا کام گلاب یادو اور ان کے بیٹے ابھیشیک کرتے ہیں اور جب تک پورا گاؤں بیدار نہیں ہوجاتا دونوں باپ بیٹے اس کام میں لگے رہتے ہیں جس میں تقریبا دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ جاتاہے۔سحری کے وقت جب نیند اپنے شباب پر ہوتی ہے ایسے میں اس کی قربانی دے کر دوسرے طبقے کے لوگوں کی خدمت کے جذبہ سے یہ کام ایک مثالی ہے۔
قابل ذکر بات ہے کہ گلاب یادو یہ کام آج سے یا اس سال سے نہیں کررہے ہیں بلکہ اس کام کی شروعات ان کے والد نے 1975 میں کی تھی جس وراثت کو وہ آج بھی بخوبی نبھا رہے ہیں۔ یہی نہیں گلاب ایک مزدور پیشہ انسان ہیں اور سال کے بقیہ دنوں دہلی میں مزدوری کرتے ہیں لیکن رمضان آتے ہی وہ گھر اس ڈیوٹی کے لئے روانہ ہوجاتے ہیں۔

0 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.