؞   اعظم گڈھ واطراف میں طوفانی بارش سے مچی تباہی۔
۲۷ مئی/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڈھ (ابو زید/ حوصلہ نیوز) اعظم گڈھ واطراف میں سنیچر کی شب تیز آندھی اور طوفانی بارش نے پورے علاقے میں تباہی مچاکر رکھ دی جس سے لوگوں کا کافی نقصان ہوا ۔
اعظم گڈھ ، مئو اور جونپور میں سنیچر کی شب تقریبا دو بجے کے بعد ہوئی طوفانی آندھی اور تیز بارش کی وجہ سے سیکڑوں پیڑ زمیں بوس ہوگئے ، چھپر والے مکان توٹ گئے یہی نہیں بلکہ لوگوں کے گھروں پر لگی ہوئی پانی کی ٹنکیاں بھی توٹنے کی خبر ہے۔ مختلف جگہوں پر پیڑ کے زمیں پر گرنے کی وجہ سے راستے بند ہوگئے ہیں، پورے علاقے میں بجلی ٹھپ ہوگئی ہے۔
اس طوفانی آندھی اور بارش سے موسمی پھل آم پر کافی اثر پڑا ہے ۔ بڑی مقدار میں آم کے پھل گر گئے ہیں۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.