؞   آئی پی ایس انجم آرا اور ان کے شوہر نے پیش کیا انسانیت کا بے مثال نمونہ
۶ مئی/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
آئی پی ایس انجم آرا اور ان کے شوہر نے پیش کیا انسانیت کا بے مثال نمونہ
اعظم گڑھ / ہماچل پردیش (حوصلہ نیوز) : کشمیر میں شہید ہوۓ نائب صوبےدار پرم جیت سنگھ کی بیٹی کو گود لینے کا عزم ظاہر کرکے اعظم گڑھ کی رہنے والی آئی پی ایس اور ان کے آئی اے ایس شوہر نے انسانیت کا بے مثال نمونہ پیش کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مالیرکوٹلہ کے رہنے والے آئی اے ایس آفیسر یونس خان اور اعظم گڑھ کی رہنے والی ان کی آئی پی ایس بیوی انجم آرا نے شہید فوجی پرم جیت سنگھ کی 12 سالہ بیٹی خوشدیپ کور کو گود لینے اور آگے کی پڑھائی لکھائی اور تمام خرچ کو اٹھانے کے آفر کیا ہے۔ یونس خان دپٹی کمشنر اور انجم آرا ایس پی کے عہدہ پر ہماچل پردیش میں تعینات ہیں۔
شہید پرمجیت سنگھ کی بیوی پرم جیت کور اور دوسرے اہل خانہ نے اس آفر کا استقبال کیا ہے۔ پرمجیت سنگھ کے بھائی نے تویہاں تک کہ دیا کہ یہ واقعہ انہیں مالیرکوٹلہ کے حاکم نواب شیر محمد خان کی یاد دلارہا ہے جنہوں نے گروگوبند سنگھ کے بچوں کے ساتھ حسن سلوک کیا تھا۔ دونوں جوڑے آج سنیچر کو شہید فوجی کے خاندان سے ملنے پنجاب جائیں گے۔
اس واقعہ کو اعظم گڑھ اور اطراف کے لوگوں نے گرمجوشی سے لیا ہے اور اعظم گڑھ کی اس بیٹی کے اقدام کی تعریف کررہے ہیں۔
واضح ہو کہ انجم آرا اعظم گڑھ میں ایک چھوٹے سے گاؤں کمہریا کی رہنے والی ہے اور وہ ملک میں دوسری مسلم آئی اپی ایس ہیں ۔ ان کے والد سیتاپور میں سول انجینئر ہیں۔ انجم کی آئی پی ایس بننے کی داستان بھی اپنے آپ میں قابل فخر ہے۔


1 لائك

10 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.