؞   دہشت گردی سے متعلق قوانین کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بنے سخت قانون : جمیعت علماء
۳ مئی/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور (حوصلہ نیوز) : جمیعت علماء صوبہ کرناٹک کے نائب صدر ایس ایم سراج نے مبارک پور میں کہا کہ ٹاڈا قانون کے تحت جتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا اس میں سے 80 فیصد لوگ باعزت بری ہوگئے ہیں۔ غلط طریقے سے بے قصوروں کو پھنسانے والے افسران کے خلاف سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے۔
مبارک پور میں دستار بندی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے آۓ مولانا نے مسلمانوں کے ملکی مسائل پر اپنی راۓ کا اظہار کیا۔ تین طلاق پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس مسئلے کے ذریعہ مسلمانوں کو کنفیوز کرنا چاہتی ہے۔ میڈیا میں جتنی بھی عورتوں کو پیش کیا جاتا ہے اس میں 50 فیصد یا تو مسلمان ہی نہیں ہوتیں یا ان کو اسلام کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہوتا۔
مودی اور یوگی کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کرتے ہوۓ مولانا نے کہا کہ ہم صرف ایک اصول جانتے ہیں جو بھی ہمارے ساتھ اچھا کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے چاہے وہ مودی ہوں یا یوگی۔

6 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.