؞   کٹولی خرد میں میت کی تدفین کو لے کر دو فرقوں میں تناؤ
۲۱ اپریل/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
دیو گاؤں (حوصلہ نیوز) : دیو گاؤں کوتوالی میں واقع گاؤں کٹولی خرد میں دلت فرقہ کے ایک شخص کی تدفین کو لے کر اقلیتی فرقہ سے کہا سنی کے بعد گاؤں میں تناؤ پایا جا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق جمعرات کو دلت فرقہ کے ایک شخص کا انتقال ہوا جس کو انہوں نے دلت قبرستان میں دفن کردیا۔ جمعہ کے دن جب وہ لوگ قبرستان کو پکی کرنے آۓ تو اس پر اقلیتی فرقہ کے ایک شخص نے اعتراض کیا کہ وہ زمین اس کی ہے۔
اسی بات کو لے کر کہا سنی نے مار پیٹ کی شکل اختیار کرلی جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ بعد میں زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا اور ملزمین میں سے چار کو پولیس نے ابھی تک گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے جوان بڑی تعداد میں گاؤں میں موجود ہیں اور حالات کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔ ابھی تک ملی اطلاع کے مطابق کسی بھی فرقہ کی طرف سے پولیس کو کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.