؞   اوڈ ایون کے طرز پر اعظم گڑھ میں لفٹ رائٹ نظام کا نفاذ
۱۷ اپریل/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : اعظم گڑھ شہر میں جام کی مشکلات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے دہلی اوڈ ایون کے طرز پر لفٹ رائٹ سسٹم کو لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس نظام کے تحت روڈ کے کنارے جو لوگ گاڑیاں پارک کرتے ہیں ان کو ایک دن سڑک کے بائیں تو دوسرے دن سڑک کے دائیں پارک کرنے کی اجازت ہوگی۔ زنانہ اسپتال سے لیکرپہاڑ پور تراہے تک یہی نظام لاگو رہے گا۔ اسی طرح شہر کے بیچ سے پھل و سبزی کے ٹھیلوں کو پرانی جیل کے پاس ان کو اپنے ٹھیلے لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ایس پی ٹریفک شفیق الرحمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نئی ہدایات سے جام پر قابو پانے میں آسانی ہوگی۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جاۓ گی۔
واضح رہے کہ اعظم گڑھ شہر میں زنانہ اسپتال سے لیکر مین چوک ، پرانی کوتوالی ، تکیہ محلہ ہوتے ہوۓ پہاڑ پور تراہے تک سڑک کے دونوں طرف بے لوگ بے ترتیب انداز میں گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے آۓ دن جام لگا رہتا ہے۔

3 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

3 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.