؞ مبارک پور میں کبوتر کو لے کر دو فرقوں میں تنازعہ

۱۷ اپریل/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا مبارک پور (حوصلہ نیوز) : مبارک پور کے پاس واقع گاؤں دولی میں کبوتر کو لے کر دو فرقوں میں تنازعہ کے بعد گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق دولی گاؤں کے ظہر الحسن کی کبوتردوسرے فرقے کے ایک شخص کی چھت پر جا کر بیٹھ گئی تھی جس کو پکڑنے کے لئے وہ بناۓ بتاۓ پیچھے سے امرود کے پیڑ کے سہارے چھت پر چڑھ گیا۔
دیوار کے سہارے چھت پر انجان شخص کو چڑھتا دیکھ کر عورتوں نے شور مچانا شروع کردیا جس کی وجہ سے بعد میں مرد جمع ہوگئے اور کہا سنی ہوگئی۔ بعد میں کچھ لوگوں نے مل کر دوسرے فرقے کے لوگوں کو مارنے کی کوشش کی ۔ جس کی وجہ سے معاملہ نے فرقہ وارانہ صورتحال اختیار کر لی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مبارک پور تھانہ کے علاوہ کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمعاملہ کو طول پکڑنے سے بچا لیا۔ فی الحال گاؤں میں پولیس کے جوان تعینات ہیں اور حالات پوری طرح قابو میں ہیں۔
0 لائك 0 پسندیدہ 1 مزہ آگیا 1 كيا خوب 6 افسوس 0 غصہ |