؞   مدرسہ قاسم العلوم منگراواں میں جلسہ دستار بندی کا اہتمام
۴ اپریل/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا

منگراواں (حوصلہ نیوز) : منگراواں کے مدرسہ قاسم العلوم میں جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام نے اپنے خطابات سے عوام کو روشناس کرایا۔
موجودہ حالات کے پس منظر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ کشن گنج سے ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی نے کہا کہ اسلام کے خلاف ریشہ دوانیاں اور فتنہ انگیزیاں ہر زمانے میں ہوتی رہی ہیں اور اس کو دبانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے لیکن اسلام کو کبھی آنچ نہیں آئی۔ انہوں نے مسلمانوں کو گھبرانے کے بجاۓ مضبوطی سے جمے رہنے کی صلاح دی۔
جلسہ کو دارالعلوم دیوبند سے تشریف لاۓ مفتی راشد قاسمی نے بھی خطاب کیا اور اپنے قیمتی نصائح سے لوگوں کو دین پر عمل کرنے کے لئے ابھارا۔
اس جلسہ کی صدارت حدیث کے مشہور عالم اور جامعہ اسلامیہ مظفرپور کے سرپرست مولانا تقی الدین مظاہری ندوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی نظام الدین نے انجام دئے۔ اس جلسہ میں کافی تعداد میں لوگ شریک ہوۓ۔

3 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.