؞   ماہل میں فرقہ وارانہ کشیدگی ، حالات بالکل قابو میں
۲۷ مارچ/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
ماہل (حوصلہ نیوز) : اتوار کی شام ماہل قصبہ میں کسی بات کو لے کر دو شخص میں کہانی سنی کے بعد معاملہ نے فرقہ وارانہ رنگ لے لیا جس کی وجہ سے حالات میں کشیدگی آگئی ۔ لیکن انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے حالات بالکل قابو میں ہیں۔
اطلاع کے مطابق قصبہ کے کپڑا تاجر پرنس عرف شنی ولد لال چند اگہری کا فیض ولد زاہد سے کسی بات کو لے کر مار پیٹ ہوگئی۔ اس کے بعد دوسرے فرقہ کے لوگوں نے پھول پور روڈ پر فیض کو مارا۔
اس کی وجہ سے معاملہ نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کرلیا اور تقریبا آٹھ بجے دونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔ موقع پر پولیس نے پہنچ کر معاملہ رفع دفع کردیا۔ کسی انہونی سے نمٹنے کے لئے بھاری تعداد میں پولیس کو تعینات کردیا گیا۔
محمد زاہد کی تحریر پر پولیس نے بھاجپا یوا مورچا کے مقامی لیڈر آنشو جیسوال سمیت چار لوگوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا۔ اس کے علاوہ 15 -20 نامعلوم افراد کے خلاف بھی تحریر درج کی گئی ہے اور پولیس ملزموں کی تلاش میں مصروف ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

8 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.