؞   گڈو جمالی اترپردیش کے سب سے امیر ایم ایل اے
۱۶ مارچ/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور/لکھنؤ(حوصلہ نیوز):اترپردیش اسمبلی انتخابات میں منتخب ہوئےکل 403ایم ایل اے میں سے مبارک پور سے جیتنے والے شاہ عالم عرف گڈو جمالی سب سے امیر ایم ایل اے ہیں۔
شاہ عالم عرف گڈو جمالی بہوجن سماج پارٹی سے ایم ایل اے ہیں اور انہوں نے اپنے قریبی حریف اکھلیش یادو کو محض 7سو ووٹوں سےشکست دی۔
الیکشن کمیشن کو دئیے اپنے حلف نامہ میں ان تمام امیدواروں نے جو اعداد وشمار دئے ہیں ان کی بنیاد پر ایسو سی ایشن آف ڈیموکریٹک رائٹس نامی تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ پیش کی ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق گڈو جمالی کے پاس کل ملکیت کی رقم 118 کروڑ سے زیادہ ہے ۔ جب کہ دوسرے نمبر رہنے والے بی ایس پی ہی کے ایم ایل اے ونے شنکر کی ملکیت 67 کروڑ سے زیادہ ہے۔ ونے شنکر گورکھپور میں چلّو پور سے ایم ایل اے ہیں۔ تیسرے نمبر پر بی جے پی کی رانی پشلیکا سنگھ ہیں،جو آگرہ کی باہ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ ان کے پاس 58 کروڑ کی ملکیت ہے،
واضح رہے کہ اعظم گڑھ کی کل دس سیٹوں میں سے 5 سماجوادی پارٹی ، 4 بی ایس پی اور ایک بی جے پی سیٹیں ملی ہیں۔

3 لائك

2 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.