؞   ابو عاصم اعظمی نے نسیم الدین صدیقی کو بتایا مایاوتی کا چپراسی
۱ مارچ/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور (حوصلہ نیوز) : سیاسی لیڈران کی ایک دوسرے پر چھینٹہ کشی اور بیان بازی ایک عام بات ہے لیکن یہ بعض دفعہ بدکلامی تک پہنچ جاتی ہے۔
اسی طرح کا معاملہ اس وقت پیش آیا جب مبارک پور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران سپا لیڈر ابو عاصم اعظمی نے بسپا لیڈر نسیم الدین صدیقی کو مایاوتی کا چپراسی کہ ڈالا۔ ابو عاصم نے کہا کہ نیتا جی نے جس کو دودھ پلایا وہی آج ان کے خلاف ہے۔
مایاوتی پر نشانہ سادھتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ اگر مایاوتی کو مسلمانوں سے بہت ہمدردی ہے تو وہ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں مارے گئے مسلم نوجوانوں کے گھر کیوں نہیں گئیں۔
بی جے پی پر آر ایس ایس کے پلان پر چلنے کی بات کہتے ہوۓ ابو عاصم نے کہا کہ وہ بھارت کو ہندو راشٹر بنایا چاہتے ہیں۔ گجرات کے فسادات کو یاد کرتے ہوۓ ابو اعظمی نے کہا کہ ہم اس کو کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ لیکن وہیں انہوں نے مظفرنگر دنگوں کا ذکر تک نہیں کیا۔

1 لائك

0 پسندیدہ

3 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2017-03-01 21:44:48
كليم الرحمن بيگ : jis ne batla house ke incounter karwaya abu asim aaj uhnein ke support me election lad rehe hai janta yeh sawal kiu nhi karti

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.