؞   بالی ٹرافی بھیونڈی اوپن کرکٹ میچ کی ٹرافی پر اعظم گڑھ کا قبضہ
۲۸ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
بھیونڈی/ اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : بھیونڈی کے بالی ٹرافی اوپن کرکٹ میچ کے فائنل میں اعظم گڑھ کی ٹیم نے عمر الیون ممبئی کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ ٹیم کے ایک کھلاڑی شہنواز احمد شیرواں نے بتایا کہ اس میچ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں سیمی فائنل ناسک اور اعظم گڑھ کی ٹیم جس نے راجستھان رائل کے نام سے کھیلا تھا ، ان کے درمیان ہوا۔
فائنل میچ عمر الیون اور راجستھان رائل کے بیچ ہوا جس میں راجستھان رائل نے فائنل میچ جیت لیا۔ راجستھان رائل میں سارے کھلاڑی اعظم گڑھ کے ہی ہیں۔ جس میں محمد صادق مبارک پور کو مین آف دی میچ کا انعام بھی دیا گیا۔ اس ٹٰیم کے کپتان شاہ پور ، جین پور کے رہنے والے اسرار احمد کر رہے تھے۔
شہنواز نے مزید بتایا کہ فائنل جیتنے والی ٹیم کو بطور انعام ایک لاکھ روپئے کیش اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ یہ میچ بھیونڈی کی پرشو رام تاورے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور ممبئی اور بھیونڈی کے علاقے میں کافی مشہور مانا جاتا ہے۔


2 لائك

4 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.