؞   خلیل الرحمان اعظمی کی یاد میں بحرین میں مشاعرہ
۲۸ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
بحرین/ اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : بحرین میں خلیل الرحمان اعظمی کی یاد میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندوستان سے کئی شعراء نے شرکت کی جس میں ممبئی سے شکیل اعظمی بھی شامل ہیں۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ شکیل اعظمی نے بتایا کہ یہ مشاعرہ بحرین کے ہوٹل ٹلپ کے ہال میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ممبئی سے اعظمی شعراء میں میں نے شرکت کی اور سنجر پور کے رہنے والے فیضی اعظمی حال مقیم بحرین نے بحیثیت مقامی شاعر کے حصہ لیا۔ شکیل اعظمی کا شمار ہندوستان کے بڑے شعراء میں ہوتا ہے اور انہوں نے کئی فلموں کے لئے بھی گیت لکھے ہیں جن میں لکھنوی عشق ، یا رب ، ضد اور عشق کے پرندے شامل ہیں۔
اس مشاعرہ کا انعقاد مجلس فخر بحرین کی طرف سے ہوا تھا ۔ اس ادارہ کے روح رواں شکیل احمد صبرحدی ہیں جو کہ شاہ گنج کے پاس واقع گاؤں صبرحد کے رہنے والے ہیں اور بحرین میں ایک بڑے تاجر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔
واضح ہو کہ خلیل الرحمان اعظمی سراۓ میر کے پاس سیدھا سلطان پور کے رہنے والے تھے اور اردو شاعری میں ان کاایک اہم نام ہے۔



2 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.