؞   بلریا گنج: الفلاح ہاسپٹل میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
۲۰ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
بلریاگنج(حوصلہ نیوز): بلریاگنج میں واقع الفلاح ہاسپٹل میں اتوار کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے تقریبا 2ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا۔اس کیمپ میں ڈھائی سو مریضوں کی جانچ بھی کرائی گئی۔
کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر ضرار احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔کیمپ میں ہڈی کے امراض کے ماہر ڈاکٹر جاوید اخترو ڈاکٹر کلیم احمد ، نیور و سرجن ڈاکٹر محمد دانش کے علاوہ ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر محمد اظفر، ڈاکٹر رضوان احمد، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر ماریہ عثمانی، ڈاکٹر عفیفہ اعظمی، ڈاکٹر سندیپ پانڈے وغیرہ نے مریضوں کا علاج کیا۔
واضح رہے کہ یہ اسپتال جامعۃ الفلاح کی نگرانی میں اسی کیمپس میں قائم ہے۔
جامعۃ الفلاح کے ناظم مولانا طاہر مدنی نے کہا کہ اس اسپتال کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ علاقے کی عوام کے لئے سستے اور اچھے علاج کو ممکن بنایا جاسکے اور ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غریب مریضوں کے لئے اسپتال میں الگ سے فنڈ ہے اور اس طرح کے کیمپ اس لئے لگائے جاتے ہیں تاکہ مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں سے لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔
کیمپ میں الفلاح استپال کے عملہ کے علاوہ جامعۃ الفلاح کے طلبہ نے بھی حصہ لیا۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.