؞   بنکر سماج کی حالت زار: 2 لاکھ مالکان مزدور بننے پر مجبور
۱۴ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور (حوصلہ نیوز) : اعظم گڑھ میں مبارک پور ایک ایسی جگہ ہے جس نے نہ صرف ملک میں ضلع کا نام روشن کیا ہے بلکہ یہاں کی بنی ساڑیاں بیرون ملک بھی مشہور ہیں۔ لیکن پچھلے تیس سالوں سے اور خاص طور سے موجودہ دور میں یہاں بنکر سماج کی بہت سی پریشانیاں ہیں لیکن ان کو سننے والا کوئی نہیں ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کی لاپرواہی سے حالت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تقریبا دو لاکھ مالکان اپنے ہی کارخانے میں مزدور بننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ہندی اخبار پتریکا کی ٹیم نے مبارک پور سیٹ کے املو ، ابراہیم پور، پچری ، مبارک پور، سٹھیاؤں اور بہمور وغیرہ گاؤوں کا دورہ کیا اور وہاں ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کی۔ بنکر سماج سے اس سے پہلے تمام ہی سیاسی پارٹیوں نے بڑے بڑے وعدے کئے لیکن مبارک پور کا پورا بنکر سماج اب ان وعدوں پر بھروسہ نہیں کر پارہا ہے۔ نوٹ بندی کے بعد بزنس پوری طرح ٹھپ پڑا ہے۔ بجلی کی پریشانی اپنی جگہ موجود ہے اور صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ بہت سے مالکان اپنے ہی کرگھے پر مزدوری کرنے کے لئے مجبور پوگئے ہیں۔
اس علاقے کے لوگوں نے بجلی کی پریشانی کو دور کرنے ، یہاں کی ساڑیوں کو امپورٹ کرنے اور اچھے اسکول کھولنے اور روزگار کے مواقع میہا کراۓ جانے جیسی اہم اور بنیادی چیزوں کی مانگ کی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.