؞   گڈو جمالی کروڑ پتی اور کئی امیدوار ہیں لاکھ پتی
۱۱ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
مبارک پور (حوصلہ نیوز) : مبارک پور سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے پرچہ نامزدگی میں اپنی آمدنی کروڑوں میں بتائی ہے۔ گڈو جمالی اور ان کی بیوی کے پاس یہ ملکیت نقدی کے علاوہ زمین اور سونے چاندی کی شکل میں ہے۔
اس کے علاوہ مینہ نگر سے بسپا کی ہی امیدوار اور سابق وزیر ودھا ساگر نے اپنے آپ کو اسلحوں کا شوقین بتایا ہے۔ ان کے علاوہ بہت سے ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو لاکھ پتی بتایا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع کی 10 ودھان سبھا سیٹوں کے لئے چھٹے مرحلہ میں 4 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے سپا بسپا سمیٹ کل 13 امیدواروں نے جمعہ کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان امیدواروں میں سماج وادی نے ںظام آباد سے عالم بدیع اور دیدار گنج سے عادل شیخ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
پھول پور پوئی سیٹ سے بسپا کے امیدوار ابوالقیس اور مبارک پور سے گڈو جمالی نے خاص طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

1 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.