؞   پھولپور حلقہ نے دیا ہے صوبے کو وزیراعلی لیکن عوام ہیں بنیادی سہولیات سے محروم
۱۰ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
پھولپور (حوصلہ نیوز) : اعظم گڑھ میں پھولپور ودھان سبھا ایسی سیٹ ہے جس نے اترپردیش کو وزیر اعلی تک دیا ہے لیکن اس حلقہ کے لوگ اس کے باوجود آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اور خاص بات یہ ہے کہ ان کو کسی بھی سیاسی لیڈراور پارٹی کے وعدوں پر کوئی اعتبار بھی نہیں ہے۔
ہندی اخبار پتریکا کی ٹیم نے اس حلقہ کے مختلف گاؤوں جس میں راجہ پور سکرور ، عود پور ،چکسدنی وغیرہ شامل ہیں، ان کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔ طلبہ و طالبات یہاں اچھے اسکول اور معیاری تعلیم سے محروم ہیں تونوجوان نوکریوں کی کمی سے پریشان ہیں۔
کسانوں کو اس بات کی شکایت ہے کہ پھول پور پروانچل کی سب سے بڑی مرچی منڈی ہے اس کے باوجود اس کی خرید و فروخت کا کوئی معقول انتظام حکومت کی طرف سے نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی اس سے کم ہورہی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ جو چھوٹی صنعتیں ہیں ان پر کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 1977 میں اترپردیش کے وزیراعلی رہے رام نریش یادو اسی حلقہ سے آتے ہیں۔ اسی سیٹ سے چندرجیت یادو اور چار بار راماکانت یادو ایم ایل اے رہے لیکن ترقی کے نام پر کسی نے کچھ کام نہیں کیا۔

0 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.