؞   شاہ گنج کے بسپا امیدوار نے مودی کو بتایا جھانسہ کا راجا
۳۱ جنوری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
پارہ کمال (حوصلہ نیوز) : بہوجن سماج پارٹی کے شاہ گنج سیٹ سے امیدوار وی پی سنگھ نے پارہ کمال میں اپنے انتخابی خطاب میں کہا کہ ہم نے تاریخ میں جھانسی کی رانی کے بارے میں پڑھا تھا اور اب ہماری آنے والی نسلیں جھانسے کے راجا کے بارے میں بھی پڑھیں گی۔
پارہ کمال میں محمد کمال کے گھر اپنے حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوۓ سابق وزیر اور سلطان پور ضلع سے ایم ایل اے رہ چکے وی پی سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ صحیح معنوں میں اپنا نمائندہ چننا چاہتے ہیں تو انہیں ایک بار ضرور موقع ملنا چاہیے۔
وی پی سنگھ کی حمایت میں انتخابی تشہیر کرنے آۓ کانگریس کے سابق وزیر معید احمد نے کہا کہ میں ان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور میں اسی لئے یہاں ان کی مدد کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے سلطان پور میں کام کیاہے اور یہ ایک سیکولر آدمی ہیں۔

0 لائك

0 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.