؞   ضیاءالدین خان میموریل اسکول میں کی کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ کا انعقاد
۲۰ جنوری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
بڈھریا(حوصلہ نیوز):بڈھریا میں واقع ضیاءالدین خان میموریل سینئر سیکنڈری اسکول میں جمعرات کو ہائی اسکول اور انٹر کے طلبہ کی آگے کی پڑھائی کے مواقع اور اس کی تیاری کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا اہتمام حوصلہ فاؤنڈیشن نے اسکول کے ساتھ مل کر کیا ۔
ورکشاپ میں حوصلہ فاؤنڈیشن کے سکریٹری محمد ایوبی نے طلبہ کو سائنس کے میدان میں روایتی اور پیشہ ورانہ دونوں تعلیم کے میدان کے بارے میں معلومات فراہم کی۔محمد ایوبی اس وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بیسک سائنس کے شعبہ میں ریسرچ اسکالر ہیں۔
سوشل سائنس کے میدان میں تعلیم کے مواقع اور داخلہ امتحان کی تیار ی کے موضوع جے این یو میں پی ایچ ڈی کر رہے رہے محمود عاصم نے گفتگو کی۔ انہوں نے بہتر تعلیم کی ضرورت اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
ملک و بیرون ملک کی مختلف زبانوں میں مہارت پیدا کرنے اور اس کو اپنا کیرئیر بنانے کے بارے میں سعود اعظمی نے گفتگو کی۔ انہوں نےبتا یا کہ مختلف زبانوں کااچھا علم ہر میدان میں بہت سارے دروازے کھولتا ہے۔
ورکشاپ میں مقررین نے طلبہ کے سوالات کے جواب بھی دئے۔
آخر میں پرنسپل ریان صدیقی اور اسکول کے مینجر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

4 لائك

6 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.