؞   مشہور عالم دین مولانا عبدالمجید اصلاحی کا انتقال
۱۸ جنوری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
جیراج پور(حوصلہ نیوز): مشہور عالم دین اور عرب ادب کے ماہر مولانا عبدالمجید اصلاحی کا بدھ کی صبح اعظم گڑھ میں انتقال ہوگیا۔مولانا 84برس کے تھے۔
مولانا کی لکھی ہوئی عربی زبان سیکھنے کی ابتدائی کتاب القراۃالعربیہ اس وقت مدرسۃ الاصلاح سمیت کئی اداروں میں داخل نصاب ہے۔مولانا نے ابن قیم ؒ کی کتاب زاد المعاد کا سلیس اردو میں ترجمہ بھی کیا ۔مولانا کی تعلیم مدرسۃ الاصلاح سے ہوئی تھی۔
آپ ایک اچھے مقرر تھے اور اردو عربی کے علاوہ آپ کو فارسی زبان پر بھی عبور تھا۔ جیراج پور گاؤں میں مدرسۃ البنات کے نام سے لڑکیوں کا ایک مدرسہ بھی آپ کی سرپرستی میں چل رہا تھا۔مقامی طور پر آپ جمیعۃ اہل حدیث کی مختلف ذمہ داریوں پر بھی فائز رہے۔مولانا کے صاحب زادے ابو نافع صاحب کا تعلق بھی تعلیم و تعلم سے ہے اور وہ اس وقت قطر میں مقیم ہیں۔
مولانا کی اہلیہ کا چند سال پہلے انتقال ہوگیا تھا۔ پسماندگان میں 4بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔تدفین بدھ کو بعد نماز عشاء جیراج پور گاؤں میں عمل میں آئی۔
آللہ آپ کی مغفرت فرمائے اور پسماند گان کو صبر جمیل سے نوازے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2017-01-20 05:50:01
MOHAMMAD ZAKIR AZAMGARH : اللہ آپ کی مغفرت فرمائے اور پسماند گان کو صبر جمیل سے نوازے۔

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.