؞   دیوگاؤں میں 87 لاکھ کی غیر ملکی کرنسی پکڑی گئی
۱۰ جنوری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
دیوگاؤں(حوصلہ نیوز): پولیس نے منگل کو دیوگاؤں کے پاس سے 87لاکھ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ 4 لوگوں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ آر بھی سیٹھی نامی کیرلہ کار ہنے والا ایک شخص اعظم گڑھ شہر میں یو اے ای منی نامی ایک کمپنی کی شاخ کھولے ہوئے اور یہ رقم اس سے وابستہ 4لوگ لے کر بنارس جارہے تھے۔
ان چاروں میں کملیش پال، انکت پانڈے، ذاتی حفاظتی گارڈاوم پرکاش رائے اور ڈرائیور سونو پانڈے شامل ہیں۔ یہ چاروں لوگ اعظم گڑھ کے مختلف مقامات کے رہنے والے ہیں۔
اطلاع کے مطابق منگل کو دوپہر کے بعد دیوگاؤں کے کوتوال منیش چوہان گاڑیوں کی جانچ کررہے تھے اس دوران یہ گاڑی پکڑی گئی۔ گاڑی میں کل 87 لاکھ 21 ہزار کی رقم پکڑی گئی ہے ۔ یہ رقم کناڈا ، کویت، سنگاپور، ملیشیا، ساؤتھ افریقہ، سعودی عرب، دبئی اور یوروپ کے کئی دیگر ممالک کی تھیں۔
پولیس نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو اطلا ع دے دی ہے اور مزید کاروائی کے لئے ان کی ہدایت کی منتظر ہے۔

4 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.