؞   سنجر پور کے سپوت چلاتے ہیں اترا کھنڈ میں آئی اے ایس اکیڈمی
۸ جنوری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
سنجر پور (حوصلہ نیوز) : سنجرپور اعظم گڑھ کا وہ گاؤں ہے جو اخبار کی سرخیوں میں رہا ہے ۔ اور میڈیا نے بدنام کیا ہے۔ لیکن اسی سنجر پور کے رہنے والے ایک سپوت سے ہم آپ کا تعارف کرائیں گے جو کہ اتراکھنڈ میں پریاگ آئی اے ایس اکیڈمی کے ڈائریکٹر ہیں۔
سن 2000 میں اکیڈمی کی شروعات کرنے والے آر اے خان کی ابتدائی تعلیم سنجر پور اور پھر بیناپارہ انٹر کالج کے بعد شبلی کالج سے گریجیوشن کی تعلیم حاصل کی۔ گڑھوال یونیورسٹٰی سے پوسٹ گریجیوشن کرنے کے بعد اپنے اکیڈمی کی بنیاد رکھی۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے پریاگ اکیڈمی اتراکھنڈ کی کوچنگ سنٹرس میں سرفہرست ہوگئی۔
مسابقاتی تعلیم کی ترویج کے لئے حکومت کی طرف سے 2014 میں انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔ آر اے خان ماہر قانون کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں ۔ اب تک ان کی کوچنگ سے کئی آئی اے ایس اور پی سی ایس نکل چکے ہیں۔ ا
اتراکھنڈ حکومت کی طرف سے آر اے خان کو مدرسہ بورڈ کا چیئر مین بھی بنایا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بننے کے بعد پہلی مرتبہ جب آر اے خان اپنے آبائی گاؤں سنجر پور آۓ تو لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

3 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

5 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.