؞   اعظم گڑھ کی آب و ہوا میں آلودگی دہلی سے بھی زیادہ
۷ جنوری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : دہلی میں آب و ہوا کی آلودگی زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ایک انتخابی ایشو کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور حکومت اس کو کم کرنے کے لئے ترکیبیں بھی کرتی ہے۔ لیکن اعظم گڑھ کی آب و ہوا میں آلودگی کو لے کر ایک نئی رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں چونکانے والے حقائق سامنے آۓ ہیں۔
سو فیصد یوپی مہم کی طرف سے اعظم گڑھ ضلع میں 28 اور 29 دسمبر کو ضلع کی چار جگہوں میں آب و ہوا میں موجود آلودگی کے عناصر پارٹیکولیٹ میٹر (پی ایم) 10 اور پی ایم ڈھائی کو ناپا گیا تو چونکانے والے نتائج سامنے آۓ۔
جین پور علاقے میں شام کے وقت آلودگی کو ناپا گیا تو پی ایم 10 زیادہ سے زیادہ 764 اور کم سے کم 586 رہا جو کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے آلودگی کے پیمانے کے مقابلے میں 7 گنا زیادہ آلودہ ہے۔ اسی طرح سے پی ایم ڈھائی کی مقدار 14 گنا زیادہ پائی گئی۔
اعظم گڑھ کچہری علاقے میں پی ایم 10 کی زیادہ مقدار 621 اور کم 423 تھی جو کہ عالمی پیمانے کے مطابق 6 گنا زیادہ آلودہ ہے۔ اور اس علاقے میں پی ایم ڈھائی 10 گنا زیادہ آلودہ پایا گیا۔
مبارک پور اور لال گنج کی رپورٹ بتاتے ہوۓ ماہرین نے بتایا کہ یہاں پی ایم 10 آلودگی میں 6 گنا زیادہ ہے جبکہ پی ایم ڈھائی 10 گنا زیادہ ہے۔
رپورٹ جاری کرتے ہوۓ مہم کے ذمہ داران نے بتایا کہ یہ مہم اترپردیش کے ہر ضلع میں ہوگی اور اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو آب و ہوا کی الودگی کے بارے میں بیدار کیا جاۓ تاکہ تمام سیاسی پارٹیاں اس معاملہ کو بھی اپنے انتخابی ایشوز میں شامل کریں۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

2 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.