؞   بابت پور سے لوٹتے ہوۓ ندیم جاوید کاہوا ایکسیڈنٹ ، حالت خطرہ سے باہر
۳۰ دسمبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
پارہ کمال (حوصلہ نیوز) : جون پور صدر سیٹ سے کانگریس ایم ایل اے ندیم جاوید کا بنارس سے واپسی پر پھول پور اور پنڈرا کے بیچ ایک کار سے ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں ان کو اور ان کے گنر کو کافی چوٹ آئی ہے۔
ندیم جاوید کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور فی الوقت بابت پور کے قریب پرگیہ ہاسپٹل میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ قریبی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی کی علاج چل رہا ہے اور حالت خطرہ سے باہر ہے ۔ چوٹیں آئیں ہیں لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔
واضح ہو کہ ندیم جاوید کل آج تک نیوز چینل کے ہلابول پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے دہلی آۓ تھے اور آج دوپہر میں بذریعہ فلائٹ بابت پور پہنچے تھے اور گھر جا رہے تھے۔ راستے میں ایک الٹو کار سے ان کی کار ٹکرا گئی جس سے ان کو چوٹ آگئی۔

1 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.