؞   گورینی میں ہوئی چوری ، دوکانداروں نے کیا سڑک جام
۲۳ دسمبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
گورینی (حوصلہ نیوز) : گورینی بازار کی ایک دوکان میں چوروں نے سیندھ لگا کر اس میں رکھا سامان اور نقدی غائب کردی اور کسی کو ہوا تک نہ لگی۔
اطلاع کے مطابق گورینی بازار میں نوشاد عالم کی جن سیوا کیندر کی دوکان ہے جس میں آدھار کارڈ ، موبائل وغیرہ بنانے کا کام ہوتا ہے۔ جمعرات کی رات میں چوروں نے سیندھ لگا کر چوری کر سامان غائب کردیا۔ صبح میں دوکان کھولنے پر چوری کا پتہ چل سکا۔
معاملہ کی اطلاع دینے پر جب پولیس کی طرف سے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملا تو دوکان داروں نے مل کر شاہ گنج جونپور روڈ جام کردیا۔ صبح آٹھ بجے سے لے کر سوا آٹھ بجے تک روڈ جام رہا ۔ لیکن جیسے ہی پولیس کو خبر ہوئی فورا آکر معاملہ کو سنجیدگی سے لینے کا بھروسہ دے کر جام کھولوایا ۔
دوکان کےمالک نوشاد کا کہنا ہے کہ ان کا کل 30 ہزار کا نقصان ہوا ہے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اس طرح کی واردات چوتھی مرتبہ ہوئی ہے اور پولیس مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

6 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.