؞   اعظم گڑھ پریمیئر لیگ کا ہوگا انعقاد ، ٹرائل 26 دسمبر کو
۲۱ دسمبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : انڈین پریمیئر لیگ کے طرز پر اعظم گڑھ پریمیئر لیگ کا انعقاد جلد ہونے جارہا ہے اور اس کے لئے ٹرائل 26 دسمبر کو شبلی کالج گراؤنڈ میں ہوگا۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ اے پی ایل چیئرمین خلیق احمد فراہی نے بتایا کہ اس لیگ میں بھی 8 ٹیموں کی تشکیل ہوگی جس کے لئے بولی لگے گی۔ ان مبینہ ٹیموں کے مالکان میں اعظم گڑھ کے سیاسی لیڈران کے نام متوقع ہیں۔
ہر ٹیم میں 7 کھلاڑی لوکل ہوں گے جبکہ بقیہ کھلاڑی دہلی ، ممبئی اور دیگر شہروں سے بھی ہوسکتے ہیں ۔ اور جو کھلاڑی رنجی وغیرہ میچ کھیل چکے ہوں تاکہ نئے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوسکے۔
اس سلسلے میں اے پی ایل ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد صلاحیتوں کو ابھارنا اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ٹیلینٹ ابھر کر دنیا کے سامنے آسکے۔ کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائل کے بعد عمل میں آۓ گا ۔ رجسٹریشن کے لئے موبائل نمبر بھی مہیا کرایا گیا ہے مزید گوگل پلے اسٹورپر ایپ بھی موجود ہے۔

3 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

6 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.