؞   اعظم گڑھ چیک پوسٹ پر 8 لاکھ کی شراب کے ساتھ دو گرفتار
۱۶ دسمبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
رانی کی سراۓ (حوصلہ نیوز) : شنکر پور چیک پوسٹ سے جمعرات کی رات کو 8 لاکھ کی شراب کے ساتھ پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق رات کے 11 بجے محمد پور کی طرف سے ایک پیک اپ گاڑی آئی ۔ اتفاق سے پولیس کی ٹیم وہاں موجود تھی۔ تلاشی لینے پر اوپر تو آلو کے بورے لدے تھے تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور اندر انگریزی شراب کی بوتلین موجود تھیں۔ 167 پیٹٰی میں کل 560 شیشی شراب کی موجود تھی۔
پولیس نے گاڑی میں موجود دونوں لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ شراب جون پور سے لے جاکر محمد آباد گوہنہ میں بیچی جاتی ہے۔ ان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اس کاروبار میں لمبے وقت سے ملوث تھے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.