؞   اعظم گڑھ -جون پور روڈ پر حادثے میں 7کی موت، 4کی حالت نازک
۱۱ دسمبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
گورابادشاہ پور(حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ -جون پور روڈ پر واقع گورابادشاہ پور کے پاس کیشو پور میں سنیچر کی رات ایک پک اپ اور سرکاری بس کی ٹکر میں 7لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ یہ ساتوں لوگ اعظم گڑھ کے رہنے والے ہیں اور حادثے کے وقت اپنے ایک عزیز کے انتقال کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔
اطلاع کے مطابق سنیچر کو بردہ تھانہ کے کہرولی گاؤں کی 85سالہ کمراوتی دیوی کا انتقال ہوگیا تھا اور سنیچر کی شام کو ہی ان کے گھر کے لوگ اور رشتہ دار ان کی لاش کو آخری رسومات کے لئے جون پور کے رام گھاٹ لے گئے۔رات کے تقریبا 9بجے وہ لوگ ایک پک اپ گاڑی سے واپس لوٹ رہے تھے کہ کیشو پور ریلوے کراسنگ کے پاس اعظم گڑھ کی طرف سے آرہی ایک روڈ ویز بس نے پک اپ کو ٹکر ماردی ۔یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ سات لوگوں کی جائے واردات پر ہی موت واقع ہوئی جب کہ 4زخمیوں کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے انہیں علاج کے لئے وارانسی بھیج دیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے وقت بس کی ایک لائٹ بند تھی۔
ہلاک شدگان کے نام لال من(70سال) ، اودھیش(65)، رام پھل رائے(65سال) ، سنجے سنگھ (45سال)، دشینت سنگھ(25سال)، انکت(اور اتل سنگھ (18سال) ہے
پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور ڈی ایم نے حادثہ کی تفتیش کے احکامات جاری کئے ہیں

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

2 كيا خوب

10 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.