؞   جون پور میں 6 دسمبر یوم عزم کے طور پر منایا گیا
۶ دسمبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
جون پور (حوصلہ نیوز) : بابری مسجد کی شہادت کے موقع پر جون پور شہر میں احتجاجی جلسہ کیا گیا جس میں مقررین نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ لوگوں نے اپنے بازؤں پر کالی پٹی باندھ کر اپنا احتجاج درج کیا۔
بابری مسجد ایکشن کمیٹی اور مرکزی سیرت کمیٹی کی طرف سے اس احتجاجی جلسہ کا انعقاد اٹالہ مسجد کے گیٹ کے سامنے کیا گیا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوۓ سابق ایم ایل اے حاجی افضال نے کہا کہ مٹھی بھر فرقہ وارانہ طاقتوں نے 6 دسمبر کو ایک مسجد کو شہید نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے قانون کی دھجیاں اڑائی تھیں۔ پروگرام میں بابری مسجد کو دوبارہ بنانے اور اس کے لئے جدو جہد کو باقی رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔
پروگرام کے بعد صدر جمہوریہ کے نام ڈی ایم کو میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔ اس جلسہ کی صدارت سیرت کمیٹی کے صدر ڈاکٹر حسین ببلو نے کی۔


1 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.