؞   گولڈ میڈل کے بعد اعظم گڑھ کے ڈی ایم کو ملا یش بھارتی ایوارڈ
۱ دسمبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ/ لکھنؤ (حوصلہ نیوز) : بیجنگ کے ایشین پیرا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد صوبے میں واپسی پر جہاں اعظم گڑھ کے ڈی ایم سہاس ایل وائی کا شاندار استقبال کیا گیا وہیں وزیر اعلی اکھلیش یادو نے انہیں یش بھارتی ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔
ڈی ایم سہاس ایل وائی کو یہ ایوارڈ یکم دسمبر 2016 کو دن میں 11 بجے لکھنؤ میں ایک پروگرام کے دوران وزیر اعلی اترپردیش اکھلیش یادو کے ہاتھ سے دیا گیا۔ یش بھارتی ایوارڈ اترپردیش حکومت کی جانب سے دئے جانے والے اہم ایوارڈ میں سے ہے جو کہ سماج میں مختلف میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ میں 11 لاکھ روپئے نقد کے علاوہ سرٹیفیکٹ اور شال دی جاتی ہے۔ سہاس چین سے واپس آتے ہی سی ایم اکھلیش سے ملے اور اپنے تجربات ان کو سناۓ۔
ڈی ایم کی ان کامیابیوں سے اعظم گڑھ کو لوگوں میں کافی خوشی پائی جارہی ہے۔ 30 نومبر کو جب ڈی ایم اعظم گڑھ کی حدود میں داخل ہوۓ تو ان کا بے حد شاندار استقبال یہاں کے لوگوں کی طرف سے کیا گیا۔

5 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

8 كيا خوب

0 افسوس

1 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.