؞   اعظم گڑھ کے ڈی ایم نے رقم کی تاریخ ، بیجنگ کے پیرا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جیتا گولڈ میڈل
۲۷ نومبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ/ بیجنگ (حوصلہ نیوز) : انسان کا حوصلہ اگر بلند اور ستاروں سے آگے جہاں ڈھونڈنے کےارادے مضبوط ہوں تو آدمی وہ سب کچھ کر سکتا ہے جو ایک پیر سے معذور اعظم گڑھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کر رہے ہیں۔ سرکاری فائلوں اور ترقیاتی کاموں کے لئے میٹنگ پر میٹنگ کرنے کے باوجود آدمی اپنی دلچسپی کو کس طرح پرعزم طریقے سے آگے لے جاسکتا ہے یہ کوئی سہاس سے سیکھے۔
2007 بیچ کے آئی اے ایس سہاس ایل وائی نے تاریخ رقم کرتے ہوۓ بیجنگ کے ایشین پیرا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرکے نہ صرف اعظم گڑھ اور اتر پردیش کا نام روشن کیا ہے بلکہ پورے ملک کے وقار کو بلند کیا ہے۔
سنیچر کو سیمی فائنل میچ میں کوریا کے کھلاڑی کیون ہان سان کو ہرا کر سہاس فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ انڈونشیا کے کھلاڑی ہرے شوسانتو سے ہوا جس میں انہوں نے جیت درج کراکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
یہ خبر جیسے ہی اعظم گڑھ والوں کو معلوم ہوئی ڈی ایم آواس پر مبارک باد دینے والوں کی بھٰر لگی ہوئی۔ سہاس ایل وائی کی بیوی ریتو سہاس کے پاس اپنے شوہر کی اس کامیابی کوبیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ سہاس کی چھ سالہ بیٹی شانوی کہتی ہے کہ ہم بھی پاپا کی طرح اولمپک میں جائیں گے اور مڈل لائیں گے۔ ان کا دو سال کا بیٹا مبارک باد دینے والوں کا تانتا دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہے۔
سہاس کی بیوی ریتو بھی اعظم گڑھ میں افسر ہیں ۔ وہ بتاتی ہیں کہ سہاس دس بجے سے پہلے تقریبا ڈیڑھ مہینہ پہلے سے اس ٹورنامنٹ کے لئے خوب تیاری کر رہے تھے اور چھٹی کے دن صبح شام دونوں تیاری کرتے تھے۔ سہاس اس سے پہلے بھی اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لئے گئے تھے لیکن کوارٹر فائنل کے بعد آگے نہیں جاسکے تھے۔ اسی عزم کے ساتھ وہ اس بار بھرپور تیاری کرکے گئے تھے اور کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ اب وہ اس فیلڈ میں ہندوستان کی نمائندگی دوسرے عالمی مقابلوں میں بھی کرنا چاہتے ہیں۔
واضح ہو کہ ایشین پیرا بیڈمنٹن کا یہ مقابلہ 22 نومبر سے 27 نومبر تک چلا جس میں ہندوستان سے کل 26 کھلاڑیوں نے نمائندگی کی جس میں اتر پردیش سے اعظم گڑھ سے سہاس ایل وائی اور لکھنؤ سے ابو عبیدہ نے نمائندگی کی۔



1 لائك

4 پسندیدہ

3 مزہ آگیا

9 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2016-11-27 09:39:18
fuqan : bahut khoob

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.