؞   بیناپارہ دو روزہ والی بال ٹورنا منٹ میں مرکی نے مارا فائنل۔
۲۶ نومبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
بیناپارہ (ابوالقیس / حوصلہ نیوز) بیناپارہ میں۲۱،۲۰ نومبر کو ہوئے دو روزہ والی بال ٹورنا منٹ میں مرکی نے بینا پارہ کو ہرا کر فائنل میچ جیت لیا۔
مرکی اور بینا پارہ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں مرکی نے پہلا سیٹ ۱۵،۸ سے دوسرا ۱۵،۴ سے جیت کر ٹورنا میٹ کا خطاب جیتا۔
پہلا سیمی فائنل میچ طوی اور مرکی کے بیچ کھیلا گیا جس میں مرکی کو جیت حاصل ہوئی ۔ دوسرا سیمی فائنل میچ بیناپارہ اور راجہ پور سکرور کے درمیان کھیلا گیا. ۵ سیٹ کے اس مقابلے میں پہلا سیٹ ۱۵،۸ سے راجہ پور سکرور نے جیتا جب کہ بیناپارہ نے دوسرا ۱۵،۱۰ سے ، تیسرا ۱۵،۱۲سے اور چوتھا ۱۵،۹سے جیت کر فائنل میچ میں اپنی جگہ بنائی۔
فرسٹ اور سیکنڈ آنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو انعام کے طور شال اور میڈل دیا گیا. مین آف دی سیرز محمد علی مرکی ، میں آف دی میچ راجا مرکی کو دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انعام وقار احمد بینا پارہ کو ملا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں مین آف دی میچ بھی دیا گیا. واضح رہے کہ اس دو روزہ ڈے نائٹ والی بال ٹورنامنٹ میں پہلے دن علاقے کی ۱۶ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ دوسرے دن ۸ بڑی ٹیمیں بمہور ،طوی ،مرکی ،منجیر پٹی، بینا پارہ اور راجہ پور سکرور وغیرہ شریک ہوئیں۔

2 لائك

2 پسندیدہ

8 مزہ آگیا

4 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.