؞   ایم آئی ایم جون پور نے كيا احتجاجى مظاهرہ۔
۲۴ نومبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
جونپور (حوصله نىوز) جونپور ضلع کلکڑیٹ پر مجلس اتحادالمسلمین كے کارکنان نے بروز جمعرات ایم آئی ایم جون پور ضلع صدر عمران بنٹی کی صدارت میں احتجاجى مظاهره کیا جس كى صدارت عمران بنٹی نے كى.
احتجاج کی صدارت کرتے ہوئے عمران بنٹی نے کہا کہ گزشتہ انتخاب میں سماج وادی پارٹی نے يه کہا تها کہ اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم جیل میں بند بے گناه مسلم نوجوانوں کو رہا کروائینگے اور 18فیصد مسلم کو سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ریزرویشن دیں گے۔ اور مسلم اکثریت والے علاقوں میں اردو میڈیم اسکول بنوائنگے لیکن سماج وادی پارٹی نے کوئی بهى كام نہی کیا اور اپنے کئے ہوئے وعدہ کوبهول چکی ہے۔ اس لیے ہم آنے والے اسمبلی انتخاب میں سماج وادی پارٹی کی پرزور مخالفت کررہے ہیں۔ مزيد يه کہا کی آج پورا ہندوستان نوٹ بندی کو لیکر پریشان ہے ليكن سركار پر اس كا كوئ اثر نهى هے۔
مزيد يه كها كه حکومت کچه بهی کر لے ہم سول کوڈ، نجیب اور بهوپال فرضی انکاونٹر کو نہی بهول سکتے ہم ہر موقع پر آواز کو بلند کرینگے چاہے اسکے لیے کچه بهی کرنا پڑ جائے آخر میں ڈی ایم جونپور کے نمائندے کو پورا میمورنڈم پڑه کر سنانے کے بعد انکے ہاتهوں صوبے کے وزیر اعلی کو بهیج دیا۔
اس موقع پر شفیع الدین جنرل سکریٹری۔ ایاز احمد شہر صدر جونپور۔ شہنواز عرف سونو آدم پور۔ مہتاب انصاری. انظر احمد. محمد ایاز. فضل الرحمن. سراج .ستیم .یاصر اور مجلس اتحادالمسلمین کے ديگر کارکن موجود تهے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.