؞   اسلام کے عائلی نظام پر جامعۃ الفلاح میں سمینار سنیچر سے
۵ نومبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
بلریاگنج(حوصلہ نیوز): مشہور درسگاہ جامعۃ الفلاح نے آئندہ سنیچر اور اتوار کو اسلام کے عائلی نظام پر ایک دو روزہ قومی سمینار منعقد کررہا ہے۔اس سمینار میں ملک کے مختلف مقامات سے اسلامی قانون اور فقہ کے ماہرین کی شرک متوقع ہے۔
جامعہ کے ناظم مولانا محمد طاہر مدنی کے مطابق اس سمینار کی اہمیت ملک میں جاری تین طلاق پر بحث اور یکساں سول کوڈ لانے کی مذموم کوشش کے تناظر میں کافی بڑھ گئی ہے۔
مولانا نے کا ماننا ہے کہ " اس وقت تحفظ شریعت کیلئے بیداری اور اتحاد کی فضا لائق تحسین ہے، اسی کے ساتھ اسلامی عائلی قوانین پر مخلصانہ عمل اور اپنے سماج کی داخلی اصلاح بھی ضروری ھے. إن شاء الله سیمینار اس جذبے کو پیدا کرنے میں کامیاب ہوگا"۔
اس سمینار میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری، دارالمصنفین شبلی اکیڈمی کے ڈائرکٹر اشتیا ق احمد ظلی، فیروس فاؤنڈیشن کے ناظم مولانا عبد البر اثری، اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبیدا للہ فہد فلاحی وغیر ہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

0 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.