؞   اگر واقعی پی ایم مودی کو عورتوں کی فکر ہے تو اپنے گھر کی فکر کریں : رضوانہ خاتون
۷ نومبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : علماء کونسل کی خواتین ونگ کی صدر رضوانہ خاتون نے وزیر اعظم مودی کے اس بیان پر کہ وہ تین طلاق کی وجہ سے مسلم عورتوں کی زندگیاں برباد نہیں ہونے دیں گے، اس پر سخت تبصرہ کرتے ہوۓ کہا کہ اگر سچ میں مودی کی عورتوں کی فکر ہے تو سب سے پہلے انہیں اپنے گھر میں دیکھنا چاہیئے اور اپنی بغل میں جھانک کر دیکھنا چاہیئے۔
رضوانہ خاتون نے مزید کہا کہ جب تین طلاق اور تعدد ازواج سے مسلم عورتوں کو کوئی پریشانی نہیں ہے تو حکومت اس میں دخل دینے والی کون ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے اگر تعدد ازواج کی اجازت دی ہے تو اس کے ساتھ بہت سی قیود بھی لگائی ہیں۔ ہم اسلام میں کسی بھی چھیڑ چھاڑ کو برداشت نہیں کریں گے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.