؞   راجہ پور سکرور والی بال ٹورنامنٹ میں کٹولی نے جیتا خطاب
۲۶ اکتوبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
سراۓ میر (حوصلہ نیوز) : راجہ پور سکرور میں ایک روزہ دن رات والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد شو مارٹ کے ذریعہ کیا گیا جس میں ضلع کے مختلف گاؤں سے دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کٹولی اور بمہور کے بیچ کھیلا گیا جس میں کٹولی کی ٹیم نے بمہور کو ہرا کر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔
اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ طوی اور سیہی پور کے بیچ کھیلا گیا جس میں سیہی پور کی ٹیم نے طوی کی ٹیم کو پہلے سیٹ میں پندرہ ایک سے اور دوسرے سیٹ میں پندرہ چھ سے شکست دی۔ پہلا سیمی فائنل کٹولی اور مرکی کے بیچ کھیلا گیا جس میں کٹولی نے مرکی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسرا سیمی فائنل بیناپارہ اور بمہور کے بیچ ہوا جس میں کٹولی نے جیت حاصل کی۔ فائنل میچ میں زبردست مقابلے ہوا جس میں پہلے سیٹ میں پندرہ تیرہ سے کٹولی کے حق میں رہا جبکہ دوسرے سیٹ میں بمہور نے واپسی کرتے ہوۓ سولہ چودہ سے اپنے حق میں میچ کو کرلیا ۔ تیسرے سیٹ میں کٹولی نے دوبارہ واپسی کرتے ہوۓ پندرہ آٹھ سے مقابلہ جیت لیا۔
اس ٹورنامنٹ کا افتتاح بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر ابوالقیس اعظمی نے کیا جبکہ جیتی ہوئی ٹیم کو کھلاڑی فخر الدین اور گاؤں پردھان ابو زید نے شیلڈ سے نوازا۔



0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.