؞   دعوت ولیمہ کھانے منگراواں پہنچے اکھیلیش یادو
۱۸ اکتوبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : منگراواں گاؤں میں سماجوادی لیڈر عمران احمد کے بیٹے مجیب الرحمان کی شادی کے ولیمہ کی دعوت کھانے 15 اکتوبر کو صوبے کے وزیر اعلی اکھلیش یادو 15 منٹ کے لئے منگراواں آۓ تھے۔
لیکن اس پندرہ منٹ نے انتظامیہ اور پولیس کے پسینے چھڑا دئے۔ ہیلی پیڈ سے لیکر جہاں تک وزیر اعلی کا جانا تھا اس راستے کو پختہ کیا گیا تاکہ سی ایم کو جھٹکا نہ لگے۔ وزیر اعلی کے آنے سے پہلے ہی پورا منگراواں گاؤں پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا تھا۔
اس موقع پر سی ایم نے صحافیوں سے بات بھی کی اور صوبے میں ان کی حکومت کے ذریعہ جو ترقیاتی کام کئے گئے ہیں اس کو شمار کروایا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اعظم گڑھ شہر میں چوبیس گھنٹے اور گاؤں میں 18 گھنٹے بجلی فراہم کی جاۓ گی۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2016-10-17 11:36:58
:

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.