؞   زمین رسول پور میں ایک ہی دن دو اموات
۲۹ ستمبر/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
بلریاگنج (حوصلہ نیوز) : بلریا گنج اور چاند پٹی کے بیچ واقع گاؤں زمین رسول پور میں بروز دوشنبہ 26 ستمبر کو ایک ہی دن میں دو اموات ہونے سے لوگوں میں غم کا ماحول پایا جارہا ہے۔
اطلاع کے مطابق زمین رسول پور میں کل جو دو موتیں ہوئیں ہیں ان میں ایک نوجوان اور دوسرے ایک بزرگ شامل ہیں۔ نوجوان کا نام بلال ولد علیم احمد تھا اور اس کی عمر 25 سال کی تھی۔ چار سال کے بعد کچھ دن پہلے ہی اپنے گھر لوٹا تھا اور ان کے گھر والے شادیوں کی تیاریوں میں مشغول تھے۔ کچھ دن پہلے ہی یرقان (پیلیا) کا مرض لاحق ہوا اور بالآخر جان لیوا ثابت ہوا۔ بلال کے والد برادر علیم احمد نے کمال صبر و تحمل کا ثبوت دیا. تعزیت کرنے والوں سے انہوں نے کمال ایمان کا ثبوت دیتے ہوۓ کہا کہ اللہ کی امانت تھی اس نے واپس لے لیا، اس پر راضی رھنا ھے۔
دوسرے بزرگ جن کا انتقال ہوا ان کا نام محمد امین تھا جن کی عمر 95 سال کی تھی اور کافی عرصہ سے صاحب فراش تھے۔ اللہ ان دونوں لوگوں کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل سےنوازے۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.