؞   دو مہینے میں تین لوگ گنوا چکے ہیں شاہ گنج اسٹیشن پر اپنی ٹانگیں
۲۶ اگست/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
شاہ گنج (حوصلہ نیوز) : شاہ گنج اسٹیشن کا پلیٹ فارم مسافرین کے لئے خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے اندر تین لوگ اپنے پیروں سے محروم ہوچکے ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ پلیٹ فارم اور پٹری کے درمیان فاصلہ زیادہ ہے اور دھیان سے نہ اترنے کی صورت میں یہ خطرناک ثابت ہورہاہے۔
اطلاع کے مطابق بدہ کی رات کو ایک پیسینجر ٹرین سے اترتے ہوۓ بلیا کی رہنے والی 45 سالہ ریتا ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان زیادہ فاصلہ ہونے سے نیچے گر گئیں جس سے ان کا بایاں پیر کٹ گیا۔
اسی طرح 21 جون کو سلطان پور ضلع کے دوست پور کے رہنے والے سنتوش سنگھ کو بھی شاہ گنج اسٹیشن پر ٹرین سے اترتے ہوۓ گر گئے اور ان کا ایک پیر کٹ گیا۔ اعظم گڑھ دیدار گنج کے رہنے والے لاڈلے (18 سال) ولد شیر علی 18 جون کو مغل سراۓ فیض آباد پیسینجر سے آرہے تھے اور شاہ گنج اسٹیشن پر اترتے ہوۓ ٹرین کی چپیٹ میں جانے سے ان کے دونوں پیر کٹ گئے تھے۔
اس کی شکایت مسافرین نے پہلے بھی کی ہے اور ادھر زیادہ حادثات کے بعد اس کو صحیح کرنے کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ ڈویزنل ریلوے مینجرکے ذریعہ اس کا معائنہ بھی ہوچکا ہے لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوپائی ہے۔



0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.