؞   آنوک میں ایک شخص پر جان لیوا حملہ ، بال بال بچا
۳۰ اگست/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
آنوک (حوصلہ نیوز) : کوٹلہ کے پاس واقع گاؤں آنوک میں ایک شخص پر بدہ کی رات میں اس وقت جان لیوا حملہ ہوا جب وہ بازار سےگھر لوٹ رہا تھا۔ بدمعاشوں نے فائر کیا لیکن گولی لگنے سے بال بال بچ گئی۔
اطلاع کے مطابق شیخو ولد ایوب کی آنوک بازار میں پولٹری فارم کی دوکان ہے۔ رات میں دوکان بند کرنے کے بعد بائک سے نقدی لے کر جب وہ گھر جارہے تھے اس وقت بدمعاشوں نے ان کو روکنا چاہا تو وہ نہیں رکے۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے ان پر فائر کردیا لیکن وہ بال بال بچ گئے۔ شور مچانے پر جب گاؤں والے آۓ تو بدمعاش فرار ہوچکے تھے۔
اس کے بعد پولیس نے آکر موقع پر معائنہ کیا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بعد میں جب میڈیا والوں نے ایس ایچ او سے اس واردات کے بارے میں جانکاری چاہی تو انہوں نے ایسی حادثہ کے ہونے سے انکار کردیا۔ حالانکہ یہ واقعہ پورے علاقے میں چرچہ کا سبب بنا ہوا ہے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.