؞   اعظم گڑھ کو ملا دو ریپڈ لائن بسوں کا تحفہ
۲۵ اگست/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : اعظم گڑھ کو صوبائی وزیر درگا پرساد یادو نے ریپڈ لائن کی دو بسوں کی سوغات دی ہے۔
اطلاع کے مطابق صوبائی وزیر براۓ جنگلات درگا پرساد یادو نے اعظم گڑھ روڈ ویز پر ریپڈ لائن کی دو بسوں کے افتتاح کے موقع پر پوجا پاٹھ کے بعد فیتا کاٹا اور ہری جھنڈی دکھا کر بس کو روانہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ وزیر نے کہا کہ لوہیا گرامین بسیں چلانے کے بعد حکومت ریپڈ لائن بسیں چلا رہی ہے تاکہ عوام کو آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی مزید بسیں بھی لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ضلعوں میں بھی اسی سیوا کو جلد ہی شروع کیا جاۓ گا۔
ریپڈ لائن کی ان دو بسوں میں سے ایک بس اعظم گڑھ سے چل کر فیض آباد ہوتے ہوۓ لکھنؤ جاۓ گی جبکہ دوسری بس اعظم گڑھ سے گوررکھپور وایا فیض آباد چلے گی۔ ان بسوں کی خصوصیت یہ ہے کہ تیز رفتار سے چلیں گی اور کم وقت میں زیادہ دوری طے کریں گی۔


0 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2017-02-23 06:56:44
Dr. Shahid : Agar photo mein nazar arahi shakhsiyat ka nam bhi likh detey to zeyada achcha hota.

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.