؞   مینہ نگر کے پاس پولیس اورعوام میں جھڑپ،4زخمی
۱۵ جولائی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
مینہ نگر(حوصلہ نیوز)مینہ نگر علاقے کے جے نگر بازار میں بدھ کو مقامی لوگوں اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 4لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق منگل کو مینہ نگر کے پاس کے گنجور گاؤں کے ایک نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی تھی۔ بدھ کو یہ معاملہ اس وقت سنگین صورت حال اختیار کر گیا جب گاؤں والوں نے جے نگر بازار میں سڑک جام کرکے متاثرہ خاندان کو معاوضہ اور خاطیوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔ اس کے بعد احتجاج کی قیادت کررہے کچھ لوگوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس سے مظاہرین ناراض ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر اینٹ پتھر پھینکنا شروع کیا۔اور پھر پولیس نے لاٹھی چارج ، ہوائی فائرنگ اور ربر کی گولیوں سے بھیڑ کو قابو میں کیا۔ لیکن تب تک ایک پولیس اہلکار سمیت 5لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
اس سلسلے میں 20لوگوں کو حراست میں لئے جانے کی خبر ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.