؞   تراویح میں قرآن مکمل ہونے پر علماء کا خطاب، قرآن سمجھ کر پڑھنے پر دیا زور
۱۰ جولائی/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

پھول پور (حوصلہ نیوز) : پھول پور ریلوے اسٹیشن کے پاس واقع مسجد میں تراویح میں قرآن پاک مکمل ہونے پر علماء کرام نے لوگوں سے خطاب کیا۔ تراویح میں قرآن پاک مکمل ہونے کے موقع پر ڈاکٹر عبدالحادی اصلاحی نے عوام کے سامنے قرآنی باتیں پیش کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ رحمان کے مفہوم کی وضاحت کے بعد کہا کہ اللہ تعالی کا ہم بہت بڑا احسان یہ ہے کہ اس نے ہمیں قرآن کریم عطا کیا جو رہتی دنیا تک لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ ہے انھوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت اور اسے سمجھ کر پڑھنے سے انسان خود بخود اللہ تعالی سے ڈرنے لگتا ہے .یہ ایسی کتاب ہے جسے بار بار پڑھنے سے انسان کے اندر تقوی پیدا ہوتا ہے .جس کے اندر بھی اللہ کا ڈر پیدا ہوجائے تو وہ کبھی برے کام نہیں کرے گا .اس کے ریا کاری نہیں ہوگی.جو کچھ بھی کرے گا صرف اللہ تعالی کے لئے کرے گا.
مولانا عبدالواسع اصلاحی نے کہا کہ ہم جیسے جیسے قرآن سے دور ہو رہے ہیں ہمارا رشتہ ویسے ویسے اللہ تعالی سے کمزور ہوتا جارہا ہے .ہماری عبادات ہمارے اخلاق ہمارے معاملات.یہاں تک کی ہمارے تعلقات بھی کسی سے بہتر نہیں ہیں .مزید کہا کہ پہلے قرآن اردو میں (مجہول)پڑھآجاتا تھا .اب الحمداللہ اس میں بہت زیادہ کمی آئی ہے .لیکن اب صرف تلاوت پر ہی زور دیا جاتا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کا ترجمہ عام کیا جائے خود پڑھا جائے اور دوسروں کو پڑھنے کے لیے کہا جائے .تاکہ ہر کوئی قرآن کی تعلیمات کو سمجھ سکے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2017.